Home سیاست مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر تشکیل دیدی

مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر تشکیل دیدی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر چار رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ،اسمبلیوں کی تحلیل ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ اورآئندہ کے نگراں سیٹ اپ کے لئے روڈ میپ تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرترین رہنماوٴں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔کمیٹی میں اسحاق ڈار ،خواجہ آصف ،سعدرفیق اور ایاز صادق شامل ہیں ۔کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ کمیٹی دبئی میں نوازشریف اورآصف علی زرداری کے درمیان مشاورت کے بعد بنائی گئی ہے۔کمیٹی اسمبلیوں کی تحلیل، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور،نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کرے گی ۔کمیٹی ایم کیوایم ،جے یوآئی (ف)،پیپلزپارٹی سمیت اتحادی جماعتوں ملاقات کرے گی ۔کمیٹی آئندہ کے نگراں سیٹ اپ کے لئے روڈ میپ بھی تیار کرے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب میں تیسری جماعت آنے کی صورت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی تیسری جماعت نہ آنے کی صورت میں دونوں جماعتیں الگ الگ انتخابات میں حصہ لیں گی ۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کاپہلا راؤنڈ وزیراعظم شہبازشریف سے ہوچکاہے ۔ وزیراعظم کی نگراں وزیراعظم کے لئے ابھی اپوزیشن راجا ریاض سے بھی مشاورت ہونی ہے علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم کے لئے دیگر جماعتوں سے بھی نام مانگے جائیں گے تا کہ وہ بھی اپنے نام تجویز کردیں۔اس کے ساتھ ساتھ نگراں سیٹ اپ سے متعلق دیگر اتحادی جماعتیں بھی اپنی مشاورت کریں گی ا ور سیٹ ٹوایڈجسٹمنٹ کے حوالے بات چیت کریں گی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم پہلے ہی بلاول ،بھٹو،مولانافضل الرحمن ،آصف زرداری ،اختر مینگل سمیت دیگر اہم قائدین سے ملاقات کرچکے ہیں۔دوسرا راؤنڈ اتحادی جماعتوں کی کمیٹیاں طے گی ۔مشاورتی عمل میں جماعتوں کااتحاد ، اسمبلی تحلیل،اس کاوقت پر جانا کمیٹی کامینڈیٹ ہوگا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...