Home sticky post 4 مصطفی کمال کی برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

مصطفی کمال کی برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اورصحت کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر صحت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں بیماریوں کی بروقت تشخیص اور فوری ردعمل کے لئے (IDSR)” کے قیام میں سپورٹ فراہم کی ہے ۔اس نظام کے تحت ملک بھر کے 15,000 پرائمری ہیلتھ کیئر کے فزیشنز کو IDSR پر تربیت دی گئی جس میں برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ ایجنسی 2016 سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور صحت کی سہولیات کی رسائی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی سہولیات کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے ،یہ نظام ایمرجنسی کی صورت میں بھی علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا ۔مریضوں کی موثر نگہداشت کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرا رہے ہیں ۔
پروفیسر سوسن نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالے سے برطانیہ کے تجربات سے آگاہ کیا۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے چیف میڈیکل ایڈوائزر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ برطانیہ کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے جاری پروگرام کا مشاہدہ کریں۔ملک میں مقامی طور پر ویکسین کی تیاری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر چیف میڈیکل ایڈوائزر نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی صلاحیتوں اور ڈیٹا مینجمنٹ کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون فراہم کریں گے ۔
سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس سی جیسی متعدی امراض کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں جو نگرانی کے نظام کا حصہ ہیں ۔ ملاقات میں قومی سطح پر ڈیٹا کو مزیز بہتر بنانے کی ضرور پر اتفاق کیا گیا اور بیماریوں کی روک تھام میں آئی ایچ آر کی اہمیت کے پیش نظر اس پروگرام کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...