Home سیاست بشری بی بی جی ایچ کیو حملہ سمیت9 مئی کے 11کیسز میں ملزمہ نامزد

بشری بی بی جی ایچ کیو حملہ سمیت9 مئی کے 11کیسز میں ملزمہ نامزد

Share
Share

 

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے گیارہ کیسز میں ملزمہ نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج گیارہ مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔

اسلام آبادہائی کورٹ میں بشری بی بی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں۔ تین کیس راولپنڈی میں اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔
راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔

راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے گیارہ کیسز میں ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج گیارہ مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔ سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

بشری بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلاوٴ گھیراوٴ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاوٴن ،سٹی ،وارث خان ،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

کسی بھی وقت ان مقدمات میں بشری بی بی کی گرفتاری ڈالی جانے کا امکان ہے اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران جلد انہیں شامل تفتیش کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت سے رجوع کرینگے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...