Home sticky post 4 قومی ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی ، میاں چنوں میں شاندار استقبال

قومی ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی ، میاں چنوں میں شاندار استقبال

Share
Share

میاں چنوں: قومی ہیرو اور اولمپین ارشد ندیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے، جہاں عوام نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ شہر پہنچنے پر ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں خیر مقدمی نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ انہوں نے جیولین تھرو میں ایشین گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کو ایک تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میرا جذبہ جوان ہے، انشاءاللہ مزید کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔”

ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور تمام پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس میں ان کی محنت اور حکومت کا بھرپور تعاون بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ ایشین گولڈ میڈل پاکستان کے شہیدوں کے نام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جیولین تھرو کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ ملک میں اس کھیل کو مزید پروان چڑھایا جا سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...