Home سیاست نواز شریف کی فیصل آباد آمد، ڈور پھرنے سے جاں بحق آصف کے والدین سے اظہار تعزیت

نواز شریف کی فیصل آباد آمد، ڈور پھرنے سے جاں بحق آصف کے والدین سے اظہار تعزیت

Share
Share

فیصل آباد:ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد پہنچ گئے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالے آصف کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ممبران اسمبلی، ن لیگی قیادت، انتظامیہ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...