اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے ساتھ مذاکرات نہیں ناکام نہیں ہوئے ہیں بلکہ مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اقتصادی جائزہ رواں ماہ(جون)مکمل ہوجائے گا۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اورآئی ایم ایف کے بات چیت ختم نہیں ہوئی ہے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اقتصادی جائزہ مشکل نہیں ہے یہ اقتصادی جائزہ ہوگا اور اسی ماہ مکمل ہوگا۔
بیرونی ادائیگئیوں اور چین سے فنانسنگ کے حصول سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر چیز آن آرڈر ہے گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے اور ہر چیز کا بندوبست کیا ہوا ہے جو پیمنٹس آنا ہیں وہ وقت پر ادا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اپریل میں بھی سوال اٹھایا جارہا تھا کہ پاکستان تین ارب ستر کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کیسے کرے گا اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ ہر پیمنٹ وقت پر ہورہی ہے اور آگے بھی ہوگی اور ابھی ڈیڑھ ماہ تو گذر گیا ہے اور اس دوران جو بھی پیمنٹس ہیں وہ وقت پر کی گئی ہیں ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے نزدیک آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور بات چیت ختم نہیں ہوئی ہے آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اقتصادی جائزہ مشکل نہیں ہے۔