Home سیاست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محموداچکزئی نے عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا، خواجہ آصف

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محموداچکزئی نے عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‏محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کےمطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے۔ میں نے رات ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی صاحب یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...