Home سیاست علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ 4 ستمبر کو حاضری معافی کی درخواست دی تھی اور 8 ستمبر کو جلسے میں طبیعت ٹھیک ہوگئی؟

عدالت نے عدم پیروی پر علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
بعدازاں عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے کیس کی سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...