اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے ایوان میں چوڑیوں کی بات کی تو کل میں بھی چوڑیاں لینے گئی، ایک جوڑا اپنے لیے اور ایک اسد قیصر کے لیے لیا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوشین افتخار نے کہا کہ یہ ایوان ایک سرکس کی طرح ہے جہاں تماشا لگا ہوا ہے۔
نوشین افتخار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈسکہ الیکشن چرانے کی ناکام کوشش کی۔
رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین قابل احترام ہیں۔