Home سیاست نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری ، ریکارڈ طلب

نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری ، ریکارڈ طلب

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں؟۔

سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟ ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں۔وکیل درخواست گزار کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں؟۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جی! انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو درج ہوئی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں دکاندار ہیں۔درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ جی! سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے، ورنہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔بعد ازاں وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...