Home سیاست نومئی واقعات،بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

نومئی واقعات،بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

Share
Share

راولپنڈی:  9 مئی واقعات سے متعلق بشریٰ بی بی سے راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

 

 

مجموعی طور پر تقریباً 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سے تفتیش کی گئی، تفتیش خاتون ڈی ایس پی شازیہ کی موجودگی میں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی، تفتیش کے دوران بشریٰ بی بی سے راولپنڈی میں کئے گئے احتجاج، جلاؤ، گھیراؤ سے متعلق سوالات کئے گئے۔

 

بشریٰ بی بی سے تفتیش میں حساس مقامات کے سامنے احتجاج کی منصوبہ بندی بارے بھی سوالات کئے گئے، تفتیش کے دوران پولیس نے جمع شواہد کی بنیاد پر بھی مختلف سوالات کئے۔

 

راولپنڈی پولیس کی ٹیم تفتیش کیلئے ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل گئی تھی، ٹیم میں ڈی ایس پی سکندر، ڈی ایس پی شازیہ، انسپکٹر قیصر، یعقوب شاہ، حسنین علی بھی شامل تھے، ٹیم میں جی ایچ کیو گیٹ، آرمی میوزیم حملہ مقدمات کے تفتیشی افسران بھی شامل تھے۔

 

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ایک ہفتہ میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 اگست کو بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت خارج کی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...