Home Uncategorized برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن، شہریوں نے ساحلوں، واٹر پارکس کا رُخ کر لیا

برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن، شہریوں نے ساحلوں، واٹر پارکس کا رُخ کر لیا

Share
Share

 

لندن: برطانیہ میں پیر کے روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جب درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور گرمی سے بے حال شہری بڑی تعداد میں ساحل، واٹر پارک اور سوئمنگ پول پہنچ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک لندن سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

بیان میں شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے پانی کی بوتل ہمیشہ ساتھ رکھیں۔ ہلکے کپڑے پہنیں اور سر کو چھتری یا ٹوپی سے ڈھانکے رہیں۔

برطانیہ میں عمومی طور پر موسم سرد رہتا ہے۔ شہریوں کو اتنی گرمی کی عادت نہیں لیکن گوبل وارمنگ نے موسم کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ گزشتہ برس یورپ میں گرمی سے 47 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے غیرمتوقع، بے موسم اور امکان سے زیادہ بارشوں اور گلیشیئر کے پگھلنے سے موسمی تغیرات برپا پو رہے ہیں۔ سردی اور گرمی دونوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...