Home سیاست ملک بھر میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈالے جاتے،جان اچکزئی

ملک بھر میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈالے جاتے،جان اچکزئی

Share
Share

کوئٹہ: نگران وزیراطلاعات بلوچستان چان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کہامریکہ میں 5 لاکھ افراد لاپتہ ہیں، یوکے میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگ لاپتہ ہیں، پاکستان میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں،دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسن کے حوالے سے پراپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے، مسنگ پرسن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر مسنگ پرسنز ایشوز کو لے کر ریاست کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد 10 ہزار ہیں، ان میں سے 8 ہزار کیس حل ہوچکے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ امریکہ میں 5 لاکھ افراد لاپتہ ہیں، یوکے میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگ لاپتہ ہیں، پاکستان میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سامنے آچکی ہے، بلوچستان میں ابھی 468 افراد لاپتہ ہیں، کالعدم تنظیمیں لوگوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں لکھواتی ہیں۔

دہشگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں، بلوچستان میں 2200 لوگ واپس آئے ہیں، مسنگ پرسنز کے 8 ہزار کیسز حل ہوئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...