Home سیاست اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی

اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی

Share
Share

لاہور: معروف اینکر اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے جس میں استدعاکی ہے کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں، میری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔

اوریا مقبول جان نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی۔ انہوں نے علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر مجھے گرفتار کیا اور محض میری ایک ٹویٹ کو بنیاد بنا کا مقدمہ درج کیا۔

انہوں نے استدعا کی کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں، میری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ انہیں مبارک ثانی کیس میں قاضی فائز کے خلاف ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...