Home sticky post 5 جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہماری ترجیح ہے ،وزیرخزانہ

جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہماری ترجیح ہے ،وزیرخزانہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی تعمیل اور اصلاحات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، اس سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح 10.3فیصد رہی جو آئندہ مالی سال میں 10.9فیصد ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2 ٹریلین کے اضافی ٹیکس اقدامات میں 312ارب روپے کے نئے ٹیکس ہیں ، 2 ٹریلین کے اضافی اہداف کا زیادہ تر حصہ خودمختار نمو اور انفورسمنٹ کے اقدامات سے حاصل کیا جائے گا اس حوالے سے ہم قانون سازی کی طرف جائیں گے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو اعتماد میں لیں گے اگرانفورسمنٹ کے اقدامات نہیں ہونگے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے تک کے ٹیکس لگانا پڑیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...