لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے ویڈیو بنانے پر ن لیگ کے رہنما کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر گاڑی میں موجود تھے تو انہیں تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پی ٹی آئی خاتون نے طاہر انجم پر تشدد کیا اور اُن کے کپڑے بھی پھاڑ دیے جبکہ وہاں موجود لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے خاتون کو پیچھے ہٹانے کی بھی متعدد بار کوشش کی۔
طاہر انجم کو مقامی سکیورٹی گارڈز نے بمشکل بچایا اور پھر انہیں جائے وقوعہ سے روانہ کردیا۔ تشدد کرنے والی خاتون نے مؤقف اپنایا کہ یہ بندہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ویڈیو بناتا ہےاور آج بھی یہ ہماری ویڈیوز بنانے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت انیلا عرف نیلی پری کے نام سے ہوئی۔