Home سیاست اویس لغاری کا محسن نقوی کو خط ، کے پی گرڈ سٹیشنز معاملے پر مدد مانگ لی

اویس لغاری کا محسن نقوی کو خط ، کے پی گرڈ سٹیشنز معاملے پر مدد مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھ کر خیبر پختونخوا گرڈ سٹیشنز پر آنے والے واقعات پر مدد مانگ لی۔اویس لغاری نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر داخلہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار شخصیات گرڈ سٹیشنز کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں، ان فیڈرز پر بہت نقصانات اور بجلی چوری ہوتی ہے، واقعات بجلی بندش پر مردان چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاور میں پیش آرہے ہیں، سی ای او پیسکو کی طرف سے بھیجی گئی ایک رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے گرڈ سٹیشنز عملے کو بجلی بحالی سے متعلق غیر قانونی احکامات دیئے، یہ صورتحال نہ صرف گرڈ سٹیشنز کی سیفٹی بلکہ عملے کی سیفٹی کیلئے بھی خطرے کا باعث ہے۔

خط میں لکھاکہ پولیس ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر رہی، اس سے قانون کو ہاتھ میں لینے کیلئے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبے کے تمام گرڈز پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے، پیسکو اتھارٹی کی طرف سے گرڈ سٹیشنز میں زبردستی گھسنے والے نامزد افراد اور گرڈ سٹیشنز میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...