Home کھیل پاک آسٹریلیاپہلا ون ڈے ،قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،شدید مشکلات کاشکار

پاک آسٹریلیاپہلا ون ڈے ،قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،شدید مشکلات کاشکار

Share
Share

میلبرن: پاک آسٹریلیاون ڈے سریز میں پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔101رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں، قومی ٹیم میں آج صائم ایوب اور عرفان خان نیازی کا ڈیبیو ہوا ہے، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عرفان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...

پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کو مل گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی...