Home سیاست پاکستان اور سعودی عرب نے حج معاہدے پر دستخط کردئیے

پاکستان اور سعودی عرب نے حج معاہدے پر دستخط کردئیے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024کے معاہدے پر دستخط کردیے، حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے، پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔

Share
Related Articles

ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...