Home سیاست پاک چین تعلقات علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں،آرمی چیف

پاک چین تعلقات علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسمی تزویراتی شراکت دار ہیں چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان کا اظہار کیا

آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...