پاکستان تحریک انصاف اپنی نوعیت کا منفرد’’ورچوئل جلسہ‘‘آج رات کرنے جارہی ہے جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت قوم سے مخاطب ہوگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی نے پاکستانی تاریخ کے پہلے ورچوئل جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 دسمبر رات 9 بجے اس میں شامل ہو کر تاریخ کا حصہ بنیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ 17 دسمبر 2023 پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا، اللہ تعالٰی نے زندگی دی تو آپ سے وہیں ملاقات ہو گی۔
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں میرے رب کے حکم سے انشاءاللہ، 8 فروری 2024 کو جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔