Home سیاست پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،شہبازشریف

پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،شہبازشریف

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹیویٹ کیا جائے، ہم آہنگی بہتر بنانے اور بات چیت سے آگے بڑھنے کے عمل کو مزید موٴثر بنانا ہوگا، کشیدگی میں کمی لانا ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن کے ذریعے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت، مہارت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا، آپریشن کی قیادت اور اس میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...