Home نیوز پاکستان آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کرکٹر سدرا امین پر جرمانہ عائد

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کرکٹر سدرا امین پر جرمانہ عائد

Share
Share

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹر سدرا امین پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق سدرا امین کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، قومی کھلاڑی نے پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز ٹیموں کے میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر سدرا امین نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے میچ میں امپائر کے فیصلے پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

دوسری جانب سدرا امین نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنی سزا قبول کر لی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...