Home sticky post 3 پاکستانی مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم کے چار نئے عالمی ریکارڈ، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن

پاکستانی مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم کے چار نئے عالمی ریکارڈ، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن

Share
Share

پاکستان کے مارشل آرٹس اسٹار ’راشد نسیم‘ نے چار نئے عالمی ریکارڈ زقائم کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔

راشد نسیم نے رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو “دی ٹکٹ”میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار ریکارڈز اپنے نام کئے۔ راشد نسیم نے کہنی کے ذریعے کنکریٹ بلاک توڑے، آنکھوں پر پٹی باندھ کر کین کرش کیے،سر سے لوہے کی کیل ٹھونکی اورناریل توڑنے کا حیران کن مظاہرہ کر کے ججز اور ناظرین کو دنگ کر دیا۔

پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ تمام ججز نے راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت کو بے مثال قرار دیا۔راشد نسیم اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک میں درجنوں عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور وہ پاکستان کے لیےسب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...