Home sticky post 3 پاکستانی حجاج کرام کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستانی حجاج کرام کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6 پروازیں، کراچی میں 4، ملتان میں 3 اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی۔ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام سے درخواست کی ہے کہ واپسی کے عمل کو مزید ہموار بنانے کے لیے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حجاج کرام اپنے سامان کا وزن فضائی ٹکٹ پر درج مقررہ حد کے مطابق رکھیں اور رش کے باعث پرواز روانگی سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچیں۔

Share
Related Articles

پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

لاہور:وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل (پیر کو) مالی سال 2025-26...

ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن قائم ہوگا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پس منظر میں ملاقاتوں کا دعویٰ...

ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال

ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود...

ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، اداکارہ مریم نفیس

کراچی:معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کے سیٹ...