Home کھیل پیرس اولمپکس 2024: ارشد ندیم بمقابلہ نیرج چوپڑا، کس کا پلڑا بھاری؟

پیرس اولمپکس 2024: ارشد ندیم بمقابلہ نیرج چوپڑا، کس کا پلڑا بھاری؟

Share
Share

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا پہلا راونڈ کل کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے ۳۱ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ارشد ندیم کے علاوہ پاکستانی اولمپک دستے میں شامل تمام کھلاڑیوں نے مایوس کن کارکرکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی راونڈ میں باہر ہوگئے اور اب پاکستان کے لیے گولڈ میڈل لانے کی واحد امید ارشد ندیم ہیں۔

پیرس میں جاری طمغوں کی اس دوڑ میں شامل 200 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو ابھی تک کوئی بھی طمغہ نہ جیت کر اس لسٹ میں آخری نمبر پر ہے اس سے قبل ارشد ندیم پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سونے اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ آئیے نظر دوڑاتے ہیں ارشد ندیم کے کیریئر پر:

ارشد ندیم (جیولن تھرو) کون ہیں؟

27 سالہ ارشد ندیم پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں سے ہے۔

ارشد ندیم عالمی رینکنگ میں کون سے نمبر پر ہیں؟

پاکستان کے جیولن تھرو ارشد ندیم عالمی رینکنگ میں 5ویں نمبر پر ہیں۔

ارشد ندیم کا کارنامہ

سال 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ارشد ندیم جنوبی ایشیا کے پہلے اور اب تک واحد جیولن تھروور بنے جنہوں نے 90 میٹر کے ہدف کو عبور کیا۔ انہوں نے 90.18 میٹر کی تھرو کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

جیولن تھرو کا ورلڈ ریکارڈ کیا ہے؟

جیولن تھرو میں ورلڈ ریکارڈ 98.48 میٹر ہے۔ یہ اعزاز چیک ریپبلک کے کھلاڑی جانزیلزنے سنہ 1996 میں بنایا تھا۔

ارشد ندیم نے رواں برس پیرس میں ہونے والی عالمی ڈائمنڈ لیگ میں 84.21 میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم کا کیریئر

جیولین تھرو ارشد ندیم نے سب سے پہلے سال 2016 میں منعقد ہونے والی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

جیولین تھرو میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی ارشد ندیم کے پاس ہے ۔

انہوں نے 2017 میں گوہاٹی میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں پہلا طلائی طمغہ جیتا تھا۔

کھٹمنڈو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے دوسرا طلائی طمغہ حاصل کیا۔

سال 2018 کی جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں کانسی کا طمغہ ارشد ندیم کے نام رہا۔

دنیا بھر میں دوسری سب سے لمبی جیولین تھرو کرنے کا ریکارڈ بھی ارشد ندیم کے پاس ہے۔

ارشد ندیم 1962 کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے طلائی طمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بنے ۔ انہوں نے برمنگھم میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

گزشتہ برس ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم پاکستان کے لیے پہلا اور واحد چاندی کا طمغہ جیتا ہے۔

ارشد ندیم بمقابلہ نیرج چوپڑا کس کا پلڑا بھاری؟

بھارتی کھلاڑی چوپڑا اور پاکستان کے ارشدندیم اپنی دوستی اور سخت آپسی مقابلے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک کے شائقین کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں دونوں کھلاڑی پیرس اولمپکس میں کل (6 اگست) کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سے قبل دونوں کھلاڑی کب،کہاں اور کتنی مرتبہ آمنے سامنے آئے اور کس کا پلڑا بھاری ہے؟

پاکستان کے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج تک 9 بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں نیرج چوپڑا کو 0-9 کی واضح برتری حاصل ہے۔

دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ سال 2016 میں گوہاٹی میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں آمنے سامنے آئے جہاں نیرج چوپڑا نے پہلی جبکہ ارشد ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جیولن تھرو کرنے والے دونوں کھلاڑی کا دوسرا مقابلہ 2016 کی ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں ہوا جہاں نیرج چوپڑا دوسرے اور ارشد ندیم تیسرے نمبر پر رہے۔

تیسرا مقابلہ بھی اسی برس ورلڈ انڈر20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہوا جہاں ایک مرتبہ پھر نیرچ چوپڑا نے ارشد ندیم کو مات دی۔ ان مقابلوں میں نیرج چوپڑا پہلے جبکہ ارشد ندیم 30 ویں نمبر پر رہے۔

روایتی حریفوں کے درمیان چوتھا مقابلہ 2017 میں منعقد ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہوا جہاں ایک مرتبہ پھر نیرج چوپڑا پہلی جبکہ ارشد ندیم 7ویں پوزیشن پر آئے۔

5واں مقابلہ 2018 کی کامن ویلتھ گیمز میں ہوا جہاں نیرج چوپڑا پہلے اور ارشد ندیم 8ویں نمبر پر رہے ۔

سال 2018 میں ہونے والی ایشین گیمز میں نیرج چوپڑا نے طلائی جبکہ ارشد ندیم نے کانسی کا طمغہ جیتا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیرچ چوپڑا بدستور پہلے جبکہ ارشد ندیم 5ویں نمبر پر رہے۔

سال 2022 میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں
نیرج چوپڑا نے دوسری جبکہ ارشد ندین نے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

آخری مرتبہ دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ گزشتہ برس ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دیکھنے کو ملا جہاں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جب کہ ارشد ندیم نے چاندی کا طمغہ جیتا۔

نیرج چوپڑا کی سب سے لمبی تھرو

بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی سب سے لمبی تھرو 89.94 میٹر ہے۔ انہوں نے یہ تھرو 2022 اسٹاک ہولم میں منعقد ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں کی تھی۔

ارشد ندیم کی سب سے لمبی تھرو

پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 90.18 میٹر تھرو کی تھی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں میں جیولن تھرو کے مقابلے 6 اگست سے شروع ہوں گے اور ابھی تک ارشد ندیم یا نیرج چوپڑا نے کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔ دونوں روایتی حریفوں کے علاوہ مختلف ممالک سے 31 ایتھلیٹس بھی اس مقابل کا حصہ ہوں گے جبکہ ان مقابلوں کا فائنل 8 اگست کو ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری اولمپک میڈل 1992 میں جیتا تھا اگر ارشد ندیم بھی ناکام ہو گئے تو پاکستان کو میڈل کے لیے مزید 4 سال انتظار کرنا ہو گا۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...