Home سیاست پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا اختیار ہے لیکن کسی کو علم نہیں ہے کہ آئینی پیکیج ہے کیا،فاروق ایچ نائیک

پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا اختیار ہے لیکن کسی کو علم نہیں ہے کہ آئینی پیکیج ہے کیا،فاروق ایچ نائیک

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے مجوزی آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ آئینی عدالت یا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا تقرر کون کرے گا، کسی کو علم نہیں لیکن آئینی عدالت ہونی چاہیے اور اچھی چیز کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل اور رہنما پی پی پی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ایک زندہ دستاویز ہے، سپریم کورٹ بھی دیکھ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا اختیار ہے لیکن کسی کو علم نہیں ہے کہ آئینی پیکیج ہے کیا۔

فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت مغربی جمہوریت میں ہے، انڈونیشیا، روس سمیت کئی ممالک میں آئینی عدالت ہے، آئینی معاملہ جب سپریم کورٹ میں آتا ہے تو عام سائلین کے مقدمات متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت جب تک کابینہ سے منظور نہیں کرے گی بل پیش نہیں ہوسکتا، اٹھارویں ترمیم میں وقت لگا تھا تاہم آئینی عدالت ہونی چاہیے،آئینی عدالت یا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا تقرر کون کرے گا، کسی کو علم نہیں ہے۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل آئینی ترمیم کی اسٹیک ہولڈرز ہیں، وکلا اور عوام کی بہتری کے لیے آئینی عدالت ہونی چاہیے اور اچھی چیز کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے وکلا پر ایک چھوٹی کمیٹی بنائیں، ایک ایسا مسودہ تیار کریں جو ملک کی جمہوریت اور عوام کے لیے بہتر ہو۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...