Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کی آپریشن ’’ TALON GRIP‘‘ میں شرکت

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کی آپریشن ’’ TALON GRIP‘‘ میں شرکت

Share
Share

راولپنڈی:پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن ’’ TALON GRIP‘‘ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن TALON GRIP (ٹیلون گرپ) میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے، پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Share
Related Articles

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

اسلام آباد: محبت کی خوشبو کو اشعار کی لڑی میں پرو کر...

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...