Home Uncategorized مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Share
Share

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب پہاڑی سلسلے سولکھمبو میں زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر این اے ۔ایم وی ( NA-MV )نے سورکے ہوائی اڈے سے کھٹمنڈو کے لیے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئے سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے لیکن ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں۔ ایک لاپتا ہے۔لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیپال میں ہی رواں برس کے آغاز میں مسافر بردار طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...