Home سیاست پرویز الہٰی کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت،مونس الہٰی کے کاغذات مسترد

پرویز الہٰی کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت،مونس الہٰی کے کاغذات مسترد

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قیصرہ الہٰی اور مونس الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قیصرہ الہٰی کو این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

ادھر عدالت نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...