Home سیاست اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت وفاقی حکومت وزیر اعظم اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم نہ سینیٹ اور نہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس سے قبل پرویز الہی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ یہ درخواست اس سے مختلف ہے؟ درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ پرویز الہی کا 2013 کا نوٹیفکیشن اس سے مختلف تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا تھا کہ نائب وزیر اعظم وزیر اعظم کے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے۔ پرویز الہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول پیش کی جائیں۔ درخواست میں اسحاق ڈار کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔

وکیل نے موقف دیا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنادیں گے۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے،انکا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی...

آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ...

صدرمملکت آصف علی زرداری کامشترکہ اجلاس سے خطاب،اپوزیشن کاشورشرابہ ،نعرے بازی

اسلام آباد:پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب...