Home Uncategorized خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی

خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی

Share
Share

یوٹاہ، امریکا: گوگل اسٹریٹ ویو یا گوگل میپس کی ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ میں سے ایک ہے کیونکہ یہ صارفین کو کہیں بھی کسی بھی وقت دنیا بھر کے مقامات کا نقشہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

تاہم بعض اوقات یہ تصاویر مضحکہ خیز یا غیر حقیقی لمحات کا بھی موجب بنتی ہیں اور کبھی خوفناک تجربہ کرواتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست یوٹاہ میں ہوا جہاں گوگل اسٹریٹ ویو کے کچھ صارفین نے ایک خوفناک مخلوق کا مشاہدہ کیا۔

گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر میں لمبے، لچکدار بازووٴں اور ٹانگوں کے ساتھ ایک نصف برہنہ مخلوق بف شہر میں بیئرز ایئرز وزیٹر سینٹر کے قریب دیہی علاقوں میں بظاہر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس مبینہ خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس عجیب و غریب مخلوق کو “خوفناک پاگل” مخلوق قرار دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...