Home سیاست ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے،عمرایوب

ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے،عمرایوب

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے۔ مذاکرات کے لیے حکومت کے پلے کچھ بھی نہیں ہے۔ وزرا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے کپیسٹی چارجزکے مہنگے معاہدے خود کیے اب نگراں وزرا کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ نگراں حکومت کو ہمارے پیچھے ویگوڈالے لگانے سے ہی فرصت نہ تھی۔ ان کے وزرا پہلے پیزے اور پیسٹریاں کھانے میں مصروف تھے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے ہاں زیادہ ہے۔ ہم نے اپنے دورمیں آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی اور آئی پی پیزک کے لئے ڈالرریٹ 175روپے پرفکس کر کے اربوں ڈالر بچائے۔ ہم نے قطرکے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظرثانی کی اور 10ارب ڈالرسیزائد بچائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے پلے کچھ بھی نہیں ہے۔ وزرا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...