Home سیاست پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شیطانی منصوبوں کے استعمال سے قطعی اور قطعی بازرہے, الطاف حسین

پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شیطانی منصوبوں کے استعمال سے قطعی اور قطعی بازرہے, الطاف حسین

Share
Share

کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اپنے روایتی غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات ، دہشت گردی وغنڈہ گردی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کی خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے ۔
جب پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں میئرکیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کااعلان کردیا ہے تو پھر اس طرح بلدیاتی ایوان میں عددی اکثریت جماعت اسلامی کی ہوجاتی ہے لیکن اس اکثریت کو بدلنے کیلئے PPP کی سندھ حکومت دھونس دھمکی ، لالچ اور خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کراچی کے بلدیاتی ایوان پر بھی قبضہ کرنے کے شرمناک منصوبے بنارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کا یہ گھناؤنا عمل اس کی وڈیرانہ اور فاشسٹ ذہنیت کی کھلی عکاسی کررہا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پہلے ہی کراچی سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں پرسوفیصد قبضہ کررکھاہےاگر کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ذرہ برابر بھی دھندلی کی تو اسے کراچی کے عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا حق ایوان میں اکثریت رکھنے والی جماعت کا ہی بنتا ہے
لہٰذا پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شیطانی منصوبوں کے استعمال سے قطعی اور قطعی بازرہے۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...