Home سیاست شہر قائد کے بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری

شہر قائد کے بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی۔جس پر سماعت 20 دسمبر کو کی جائے گی۔ بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

شہر قائد کے بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔

حکومت نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ اکتوبر تادسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے بھی اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 20 دسمبر کو کی جائے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...