Home highlight صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا

صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔
ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو واپس بھجوایا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ صوبوں میں دانش سکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، آصف زرداری نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 کی توثیق بھی کر دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...