Home نیوز پاکستان پیرس اولمپکس ،گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم اور دیگر رہنماوٴں کی مبارکباد

پیرس اولمپکس ،گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم اور دیگر رہنماوٴں کی مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو صدر مملکت اور وزیر اعظم اور دیگر رہنماوٴں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنا اور سب سے طویل جیولن تھرو کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے، آپ نے گولڈ میڈل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہاز شریف نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو منفرد ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام بلند کرنے والے ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں پوری قوم کو ناز ہے۔

جیولن تھرور ارشد ندیم کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹ نے پاکستان کا نام روش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تاریخ ساز کامیابی پر جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیولن تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد بخش مھر نے اولمپک کی 118 سالہ تاریخ بدلنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنایا۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ گولڈ میڈل پوری قوم کے لیے ایک اعزاز ہے جس پر ہم ا?پ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس کھیلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ بنانا بھی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

مرتضٰی وہاب نے بحیثیت ترجمان سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان واپس آنے پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز تقریب منعقد کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا نام بلند کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان، سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی، اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...