Home Uncategorized صدر ولادی میر پیوٹن کی بیلاروس میں جوہری ہتھیارنصب کرنے کی تصدیق

صدر ولادی میر پیوٹن کی بیلاروس میں جوہری ہتھیارنصب کرنے کی تصدیق

Share
Share

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی کے اتحادی ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دئیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب سے خطاب میں جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما یا پھر سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار ملک سے باہر جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...