Home سیاست وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمن کے گھرآمد، باجوڑ واقعہ پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمن کے گھرآمد، باجوڑ واقعہ پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے. وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن حملے پر سربراہ جمیعت علماء اسلام سے تعزیت کی.

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے جمیعت کے ورکرز کنیونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے.اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں.واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی.

وفاقی وزراء بلاول بھٹو رزداری، اسحاق ڈار، مولانا اسد محمود، خرم دستگیر خان، سردار اسرار ترین، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Share
Related Articles

سلمان اکرم راجہ کی عمران خان کو سحری نہ دینے کے بیرسٹر سیف کے دعوے کی تردید

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے عمران...

بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں

راولپنڈی: تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے...

ملک میں معاشی استحکام کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام...

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

راولپنڈی:بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا...