اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کااظہارکیاہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔