Home Uncategorized جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان

جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاکہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔ مصر کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا فون پر گفتگو میں دونوں رہنماوٴں نے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق 2 ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب نہتے فلسطینوں پر صیہونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ قابض اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...