Home نیوز پاکستان پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار،خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار،خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کے اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار کر لیا گیا جس کے مطابق نجکاری کے بعد 146ارب کے اثاثے اور 202 ارب روپے کا خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا۔حکومت کی جانب سے پی آئی اے اثاثوں کی مجموعی مالیت 171ارب 43کروڑ روپے ظاہر کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق قومی ایئر لائن کے اثاثوں اور خسارے کو پی آئی اے اور ہولڈنگ کمپنی میں تقسیم کر دیا گیا، نئی کمپنی 55 ارب 70کروڑ خسارے سے پی آئی اے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

حکومت کی جانب سے پی آئی اے اثاثوں کی مجموعی مالیت 171ارب 43کروڑ روپے ظاہر کر دی گئی۔نجکاری کا عمل مکمل ہوتے ہی پی آئی اے اثاثوں کے ساتھ خسارہ بھی ہولڈنگ کمپنی اور پی آئی اے لینے والی نئی کمپنی کے درمیان تقسیم ہوگا جبکہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کے 171ارب 43کروڑ روپے کے اثاثوں میں سے 146ارب 57کروڑ روپے کے اثاثے پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کو منتقل ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق 24ارب 86کروڑ روپے کے اثاثے ہولڈنگ کمپنی کے پاس رہیں گے جبکہ قومی ایئرلائن کے 830ارب خسارے میں سے 202 ارب کا خسارہ پی آئی اے اور 628ارب روپے کا خسارہ ہولڈنگ کمپنی کے حصے میں آئے گا جس کے سبب نئی کمپنی 55ارب 70کروڑ روپے کے خسارے سے پی آئی اے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں پی آئی اے آپریشن کو دو حصوں کور اور نان کور میں تقسیم کیا جائے گا جس کے تحت پی آئی اے کے تمام اثاثے اور خسارہ کور اور نان کور میں تقسیم ہوگا۔ 92ارب 62کروڑ مالیت کے جہاز، فلائٹ آپریشن کے تکنیکی آلات، آپریشنل دفاتر اور دیگر پراپرٹیز شامل ہیں، 6ارب کے لانگ ٹرم ڈیپازٹ، 22ارب 35کروڑ کی ٹریڈ ڈیبٹس اور ایڈوانس ڈیپازٹ اور دیگر وصولیوں کی مد میں 16ارب 83کروڑ روپے نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کے حصے میں آئیں گے۔

لانگ ٹرم فناسنگ کے مد میں 15ارب 63کروڑ روپے، جہازوں کی لیز کی مد میں 30 ارب روپے، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 27 ارب 26کروڑ روپے جبکہ ٹریڈ اور دیگر واجبات کی مد میں 121ارب روپے کی لائبلٹیز نئی کمپنی کو ورثے میں ملیں گی۔ پی آئی اے نجکاری کے سبب مجموعی طور پر 628 ارب کا خسارہ و لائبلٹیز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے انوسٹمنٹ، اسکائی روم پرائیویٹ لمیٹڈ، مڈ وے ہاوس پرائیوٹ لمیٹڈ اور پی ٹی ڈی سی ڈیوٹی فری شاپس لمیٹڈ کی 4ارب 53کروڑ کی لانگ ٹرم انوسٹمنٹ، روز ویلٹ سمیت دیگر ہوٹلز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوں گے۔ ملکی اور غیر ملکی اداروں سے لیے گئے قرض اور اس پر سود کی مد میں واجب الادا 444ارب بھی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوں گے۔

پی آئی اے کے ذمہ حکومت کا 161ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے 267ارب روپے واجب الادا ہیں جنہیں ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا جائے گا۔ ٹریڈ اور دیگر واجبات کی مد میں قومی ایئر لائن، سول ایوی ایشن کی 120ارب90کروڑ روپے، پی ایس او کی 20ارب جبکہ نیشنل انشورنش کمپنی کی ڈھائی ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے جس کو نان کور میں شامل کرکے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...