Home Uncategorized ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر انتقال کر گئے

ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر انتقال کر گئے

Share
Share

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ٹائٹینک’ اور ‘اوتار’ جیسی میگا ہٹ فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جان لینڈو اب اس دُنیا میں نہیں رہے، تاہم اُنہوں نے پروڈیوسر کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

جان لینڈو کی اچانک موت نے اُن کے ساتھی پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور ہالی ووڈ انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے، سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے لیے دُکھ بھرے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لینڈو کے اہلخانہ میں اُن کی اہلیہ جولی اور دو بیٹے شامل ہیں جو اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

یاد رہے کہ سال 1997 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ٹائٹینک’ کو جان لینڈو نے پروڈیوسر جیمز کیمرون کے ساتھ شراکت داری میں پروڈیوس کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...