Home نیوز پاکستان پی ایس او نے ملک میں بلیو ایل پی جی پراجیکٹ کا آغاز کردیا

پی ایس او نے ملک میں بلیو ایل پی جی پراجیکٹ کا آغاز کردیا

Share
Share

 

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں بلیو ایل پی جی متعارف کراتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے ”بلیو ایل پی جی“ پراجیکٹ کا آغاز کردیا۔

یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی کے منظرنامے میں تبدیلی لانے کا ایک انقلابی پراجیکٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، گلگت بلتستان، ایمان شاہ اور پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید محمد طہٰ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔

پی ایس او نے کہا ہے کہ ادارہ بلیو ایل پی جی پراجیکٹ معیار، سہولت اور دسیتابی کویقینی بناتے ہوئے صارفین کو ایل پی جی کی ترسیل سمیت متعدد فوائد فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے، یہ پراجیکٹ اوگرا کے مطابق مسابقتی پرائس اسٹریٹجی کا حامل ہے جو آسان ا ور باسہولت آرڈرز اور ترسیل کے ساتھ ایک بہترین کسٹمر تجربہ فراہم کرتا ہے ساتھ ہی صارفین موبائل ایپ اور ویب پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مصنوعات محفوظ، ہلکے وزن اور جدید مرکب سلنڈرز میں دستیاب ہیں، پی ایس او کو ایک ملک گیر یوٹیلیٹی کمپنی بنانے کا مقصد ملک کی 100 فیصد آبادی کو توانائی تک رسائی دیناہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...