Home سیاست ‎موبائل سمز بلاک کرنے کے لئے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

‎موبائل سمز بلاک کرنے کے لئے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے مراسلے کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے اس بارے میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا خط ای میل کے ذریعے پیر کی شام موصول ہوا، خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...