Home سیاست بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

Share
Share

 

لاہور: بانی تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اے ٹی سی میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاوٴس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...