Home سیاست نو مئی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

نو مئی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بانی چیئرمین کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، زمان پارک میں رینجرز کے ایکشن کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا تھا کہ احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہیے وہ جی ایچ کیو ہو یا کوئی اور دفتر ہو۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی فلاح کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اگے بڑھنے کو تیار ہیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان میں انتشار نہ ہو، ملک کی معیشت ترقی کرے عوام غربت مہنگائی سے چھٹکارا پائے، ملک میں جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے یہ تباہی کی جانب لے کر جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ عوام سے ریاست کو دور کرکے ریاست کی فلاح نہیں پا سکتے، ضروری ہے عوام کو ساتھ لیکر چلیں اور عوام کی منتخب لیڈر شپ کو ساتھ لیکر چلیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہہ جو خبر اعتراف کے حوالے سے چل رہی ہے وہ بالکل لغو بات ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انھوں نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، ان کا موقف موجود ہے کہ 14مارچ کو زمان پر جب حملہ ہوا، پھر 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ ہوا، حملہ اوروں میں رینجرز، پولیس ،آئی ایس آئی کے لوگ شامل تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان واقعات کے بعد پارٹی میں فیصلہ ہوا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی اگر پولیس معاملات میں رینجرز، آئی ایس آئی نے مداخلت کی تو پھر پرامن احتجاج ہوگا، احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہیے، وہ جی ایچ کیو ہویا کوئی اور دفتر ہو، احتجاج میں کسی گملے، پتے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، اسکے ذمہ داروں کو سزا دیجئے، یہ پہلے سے بنائی گئی ایک سوچی سمجھی چال تھی، جسکی جوڈیشل انکوائری کی جائے، آپ سے استدعا ہےجھوٹ کا سہارا لینا چھوڑ دیجئے، فریب پر قائم حکومت پاکستان کو آگے لیکر نہیں جا سکتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تمام قوتیں یہ جان لیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، لوگوں کو اٹھا کر زدوکوب کرنے کی کوششیں بے سود ہوں گی، یہ جماعت اب کہیں جانے والی نہیں، یہ جماعت عوام کے دلوں میں بستی ہے، اس کو ختم کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی چھوٹی سی کوٹھڑی میں محبوس ہیں جسکے ساتھ اٹیچڈ باتھ بھی نہیں بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ تمام قوتیں ہوش کے ناخن لیں، انگیجمنٹ کے لئے دروازے کھلے ہیں، چاہتے ہیں ملک کی بہتری کے لئے پی ٹی ائی حصہ ڈالے طاقت کا حصول ہمارا نصب العین نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں یہ الزام ہے کہ پی ٹی آئی بات کرنے کو تیار نہیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے جی ایچ کیو پاکستان سے باہر کا علاقہ نہیں، توڑ پھوڑ کی کوئی ہدایت نہیں تھی نہ منصوبہ تھا، جن لوگوں نے یہ کام کیا انکو تلاش کریں، سزا دیں لیکن پوری پارٹی پر الزام نہ لگائیں۔

سلمان اکرم راجہ اب مرہم لگانے کا وقت ہے،بربریت کے ذریعے یہ ملک نہیں چل سکتا، چیف جسٹس کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکے ہیں،اس حوالے سے درخواست بھی سامنے اجائے گی، تواتر سے چیف جسٹس کے خاندان کے لوگ بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرتے رہے ہیں جو نازیبا بات ہے۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...