Home سیاست اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ،پارٹی امور پر مشاورت

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ،پارٹی امور پر مشاورت

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت جلسے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی امور، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو جلسے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں جبکہ ملاقات ختم ہونے پر دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...