Home سیاست پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

Share
Share

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے اس لیے مینار پاکستان کے گراوٴنڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلسے کے شرکاء قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ کیا تھا لیکن جلسے کا وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا تھا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بند کرا دی تھیں۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...