Home سیاست ق لیگ کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ق لیگ کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے استحکام پاکستان آپریشن ناگزیر ہے، پاکستان مسلم لیگ استحکام پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر نمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

Share
Related Articles

عمران خان کو معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے،وکیل فیصل چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل...

ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے...

حکومتی ارکان کاشبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد:حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب...